فیصل آباد: گھریلوناچاقی پر شوہر کی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرکے خود کشی

منگل 29 جنوری 2013 11:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2013ء) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کر لی۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے ۔ دلخراش واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقہ کھڑیانوالہ کے چک نمبر 109 میں پیش آیا۔ پھل فروش قاسم اور اس کی بیوی آسیہ کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر قاسم نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی آسیہ پانچ بچوں آصف، مریم، علی رضا، ریاض اور عائشہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

صبح سویرے واقعہ کا علم ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی۔ رشتہ رادرں کے مطابق قاسم اور آسیہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے بھی واقعہ کو گھریلو لڑائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :