اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی درخواست دائر

منگل 29 جنوری 2013 23:00

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) خیرپور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف شہریوں کی جانب سے کمشنر ،محکمہ روڈز،محکمہ پبلک ہیلتھ،بلدیہ کے اعلی افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی درخواست دائر ۔فریقین کو سندھ ہائی کورٹ نے 6فروری کو عدالت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کے خلاف شہریوں حسن علی پھلپوٹو،منیر احمد خاصخیلی اور ارشاد علی سولنگی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی درخواست دائر کی ہے درخواست میں ورکس اینڈ سروسز کے صوبائی سیکریٹری،میگا پراجیکٹ کے انچارج و کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ،انجینئر پبلک ہیلتھ احمد خان ابڑو،ایگزیکٹو انجینئر روڈز،محکمہ نساسک کے انچارج ذوالفقار علی ابڑو ،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ خیرپور نیاز حسین جانوری اور قومی احتساب بیورو کے چےئرمین کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیرپور میں بیوٹیفکشین اسکیم کے نام پر پبلک پارک،واٹر سپلائی اسکیم اور شہر بھر میں روڈز کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور ناقص میٹریل کا کھلے عام استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث یہ منصوبے مکمل ہونے سے قبل ہی تباہ ہوچکے ہیں جس پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے فریقین کو 6فروری کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :