سکھر،جئے سندھ قومی محاذ کا بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف احتجاجی دھرنا

جمعہ 1 فروری 2013 21:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے دئیے جانے والے احتجاجی دھرنے کی قیادت چیئرمین جئے سندھ قومی محاذ اور بشیر خان قریشی کے بیٹے سننان خان قریشی نے کی احتجاجی دھرنے میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سننان خان قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تک میرے والد کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ہمیں کہا گیا کہ بشیر خان قریشی کے اعضاء لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے باہر ممالک بھیجوائے ہیں ہم نے جب پتہ کیا تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم سندھ کی عوام کے پاس آئے ہیں تاکہ وہ ہمارا ساتھ دیں ہم 23 مارچ کو حیدرآباد قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :