آل محمد کرپشن نہیں کرتی ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور وزارت اعظمی میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، نہ صرف خود کرپشن میں ہاتھ رنگے بلکہ اس کی اولاد نے بھی بات سے بڑ ھ کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ،مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف کا جلسے سے خطاب

جمعہ 1 فروری 2013 21:55

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آل محمد کرپشن نہیں کرتی ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور وزارت اعظمی میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، نہ صرف خود کرپشن میں ہاتھ رنگے بلکہ اس کی اولاد نے بھی بات سے بڑ ھ کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ۔ وہ جمعہ کو یہاں پیرمحل کو تحصیل بنانے کی افتتاحی تقریب کے بعد اللہ چوک میں جلسہ عام میں خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا جس طر ح کی قوم ہوتی ہے اس پر اسی طرح کے حکمران مسلط کردیے جاتے ہیں قوم کو اپنے برے بھلے کے لیے اب بھی کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہیے اپنے ووٹ کی پرچی سے پاکستان کے فیصلے کی تقدیر بدلنی چاہیے کسی شخصیت یا مفاد کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ پاکستان کے وسیع ترمفاد کو دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں چند ماہ بعددوبارہ پانچ سال کے لیے پاکستان کی حکمرانی کا فیصلہ پاکستان کے سترہ کروڑ عوام پر ہے اب بھی اگر قوم نے ہوش نہ کیا تو پھر ملک کو اسی طرح کے لٹیرے اقتدار پر قابض ہوکر لوٹتے رہیں گے سیاسی مسافروں کو ووٹ نہ دیں کیونکہ ان کا منشور برسراقتدار پارٹیوں کے ساتھ مل کر عوام کا خون چوسنا ہوتا ہے جس کی مثال آپ کے علاقہ این اے 94کا ایم این اے جس نے ہر دور میں حکومت بدلنے کے ساتھ اپنی وفاداریاں بدلی آپ کے سامنے موجود ہے انہوں نے کہا رمدے خاندان کی پاکستان کے لیے وفاداریاں ناقابل فراموش ہے جنہوں نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر پاکستان کے مفاد کے لیے ہر سختیاں برداشت کیں اس موقع چوہدری اسدالرحمن سابق وفاقی وزیر مملکت ، مصطفی رمدے ، ابصار عالم معروف صحافی ۔

(جاری ہے)

نازیہ راحیل ایم پی اے ، میاں رضوان طارق ، میاں محمد طارق کوٹلی والے خالد سردار حکیم رفیق ، ڈاکٹر مقصو دشناور ،میاں طارق بھٹے والے ، ذکاء اللہ بھٹی ، نوبہار خان گادھی ، آصف ظہیر نمبردار ، محمد افتخار ، چوہدری قاسم ، طاہر گلزار انصاری ہزاروں افراد نے جلسہ عام میں شرکت کی ۔