جوہانسبرگ ٹیسٹ، پاکستان کم ترین اسکور49 رنز پر آؤٹ

ہفتہ 2 فروری 2013 18:48

جوہانسبرگ ٹیسٹ، پاکستان کم ترین اسکور49 رنز پر آؤٹ
{#EVENT_IMAGE_1#}جوہانسبرگ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2فروری۔ 2013ء) پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کم ترین اسکور49 رنزپر آؤٹ ہوگئی، نیووینڈرر اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزجنوبی افریقا کے پہلی اننگز کے اسکور 253 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 49رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے گذشتہ روز کے6 رن کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مجموعی اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ 6 رنز بناکر اسٹین کی گیند پر ڈی ویلیئرز کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد لائن لگ گئی اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین پویلین واپس لوٹتا رہا۔

(جاری ہے)

پاکستانی بیٹسمین پروٹیز کی شاندار بالنگ کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنواتے رہے۔ ناصر جمشید 2، یونس خان صفر، اسد شفیق ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی13 اور کپتان مصباح الحق 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹین نے 6 جبکہ فلینڈر اور کیلس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تاہم جنوبی افریقا نے پاکستان کو فالو آن کھلانے کے بجائے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگ شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :