فیصل آباد: تیل کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی، 20 افراد زخمی

ہفتہ 2 فروری 2013 19:06

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2فروری۔ 2013ء) فیصل آباد کے رہائشی علاقے میں قائم تیل کے گودام میں لگنے والی آگ بجھادی گئی، امدادی کاموں کے دوران تیل کا ڈرم پھٹنے سے 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ پر تیل کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اچانک گودام میں رکھا ہوا تیل کا ایک ڈرم پھٹ گیا، جس سے وہاں موجود 5 ریسکیو اہلکار اور 15 دیگر افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو الائیڈ اور سول اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیل کا یہ گودام بغیر اجازت رہائشی علاقے میں بنایا گیا تھا۔ ڈی سی او فیصل آباد امین چوہدری کے مطابق گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ علاقے میں ایسے اور بھی گودام موجود ہیں، جس پر رپورٹ بناکر پنجاب حکومت کو بھیج چکے ہے۔

متعلقہ عنوان :