سکھر ،بروہی برادری نے بااثر افراد کی جانب سے اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن درج کرادی

پیر 4 فروری 2013 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4فروری۔ 2013ء) پنوعاقل کے قریبی گاؤں کی رہائشی بروہی برادری نے بااثر افراد کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر میں پٹیشن درج کرادی ،پنو عاقل کے قریبی گاؤں کے علاقہ مکین بروہی برادری کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شیر محمد بروہی، سعید بروہی اور سکندر بروہی کی سربراہی میں اپنے وکیل کی معروفت سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر میں پٹیشن جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثرافراد نے غیر قانونی طریقے سے 35ایکڑسرکاری زمین پر قبضہ کر لیاہے ہم لوگ عرصہ دراز سے اس زمین پر کاشتکاری کرتے تھے جوابداروں نے اپنے مسلح کارندے اراضی پر تعینات کر دیئے ہیں اور ہمیں حراساں کیا جا رہا ہے شکایات پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے گذشتہ روز جوابداروں نے پولیس کیساتھ ملکر ہمارے گھروں پر چڑھائی کر دی اور ہماری عورتوں کو یرغمال بنا کر مردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کی گرفتاری سے پولیس انکاری ہے اور گھر میں موجود قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے اس لئے ہم نے انصاف کیلئیعدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے تاکہ عدالت ہماری زمینوں سے قبضہ ختم کراکر قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :