وفاقی حکومت نے متاثرین جنوبی وزیرستان ایجنسی کیلئے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے ، مذکرات کے دوران سیکرٹر ی سیفران حبیب اللہ خان خٹک کو آگاہ کومتاثرین وزیرستان کو امدادی پیکج اور گندم نہ ملنے کے معاملے سے آگاہ کیا،حکومت متاثرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کو یقینی بنانے کیلئے جلد انتظاما ت کرے،تحریک انصاف کے رہنماء اور وفد کے سربراہ دوست محمد محسودکی صحافیوں کو بریفنگ

منگل 5 فروری 2013 19:33

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5فروری۔ 2013ء) وفاقی حکومت اور سیکریٹر ی سیفران نے متاثرین جنوبی وزیرستان ایجنسی کے لیئے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء دوست محمد خان محسود کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد اور وفاقی حکومت اور محکمہ سیفران کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس کے بعد دی گئی، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اور وفد کے سربراہ دوست محمد خان محسود نے صحافیوں کو بتا یا کہ ماضی میں متاثرین وزیرستان کو خاطر خواہ امدادی پیکج اور گندم فراہم کی جاتی تھی جس میں بتدریج کمی کی جاتی رہی جس سے متاثرین کا گذر بسر مشکل سے ہونے لگا ، اس صورت حال سے ہم نے فوری طور پر سیکریٹر ی سیفران حبیب اللہ خان خٹک کو آگاہ کیا جنہوں نے ہماری اپیل پر فوری طور پر ڈیڑ ھ لاکھ ٹن اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی جس پر ہم وفاقی حکومت اور سیکریٹر سیفران کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ گندم کی اضافی کھیپ کی فراہمی کی وزارت خزانہ سے بھی منظوری حاصل کرلی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرین اپنے گھروں کو جانے کے لیے بے تاب ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ متاثرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیئے جلد انتظاما ت کرے تاکہ متاثرین باعزت زندگی گذار سکیں اور اپنے بچوں کو اپنے آبائی گھروں میں تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کرسکیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین کے لیئے سات کروڑ روپے کی امدادی رقم فراہم کی گئی ہے ، اس ضمن میں خوارک اور اشیائے ضروریہ کی تقسیم کے بعد پہلے مرحلہ میں ستائیس سو ٹینٹوں کی تقسیم کا کام شروع کیا جا رہا ہے اور میں خود ٹانک اور گومل کے امدادی کمپوں کی مساجد میں بیٹھ کر مستحق افراد میں یہ ٹینٹ تقسیم کروں گا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کے صدر ملک مقرب خان محسود نے کہا کہ متاثرین کے لیئے اضافی گندم کی فراہمی حکومت کا ہم پر ایک اور احسان ہے اور اس تعاون پر ہم وفاقی حکومت اور سیکریٹر ی سیفران حبیب اللہ خٹک کے بھی مشکور ہیں