تاندلیانوالہ،جماعت پنجم کے امتحانات بدنظمی اور بوٹی مافیاکی نذر ہوگئے

بدھ 6 فروری 2013 21:42

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6فروری۔ 2013ء)تاندلیانوالہ پنجم امتحانات بدنظمی اور بوٹی مافیاکی نذر ہوگئے دفعہ144 بیرونی مداخلت روکنے میں ناکام ایم سی ہائی سکول ماسٹرنگران عملہ کے ساتھ ملکر بچوں کو پرچہ حل کروانے میں مصروف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ پنجم امتحانات بدنظمی اور بوٹی مافیاکی نذر ہوگئے دفعہ144 بیرونی مداخلت روکنے میں ناکام گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ماسٹرنگران عملہ کے ساتھ ملکر بچوں کو پرچہ حل کروانے میں مصروف ۔

پرائیو ٹ سکول کے ٹیچر خود بچوں کو پرچہ حل کروتے رئے آج سائنس اور اردو کا ہونے والاپرچہ بلیک بورڈز پر حل کرائے جانے کا انکشاف عملہ کی ڈیوٹیاں بھی تبدیل ہوتی رہیں۔ ڈی سی او فیصل آباد کی طرف سے لگائی جانے والی دفعہ 144بھی بیرونی عناصر کو امتحانی سنٹرز سے دورنہ رکھ سکی۔