پنجاب حکومت کا اجالا پروگرام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ 8 فروری 2013 18:01

پنجاب حکومت کا اجالا پروگرام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8فروری۔ 2013ء) پنجاب حکومت کا اجالا پروگرام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سے بارہ فروی کو جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کا اجالا پروگرام صرف مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔

بجلی کی فراہمی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ۔ پنجاب حکومت سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اجالا پروگرام شروع کر رہی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا اس پروگرام پر پابندی عائد کی جائے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت نے کے وکیل جواب دائر کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے بارہ فروری کو پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔