زرداری صاحب آپ سے ملا قات کے لیے کب آرہے ہیں؟ اور کیا اس ملاقات سے آپ کے درمیان برف پگھلے گی ؟،آپ مجھے اپنا موبائل فون نمبر دے دیں تاکہ میں آپ کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرسکوں، نواز شریف کا خوشگوار جواب

جمعہ 8 فروری 2013 18:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے صدر زرداری سے اپنی ملاقات کا سوال کرنے والے صحافی سے ملاقات کی تفصیلات بتانے کیلئے موبائل فون نمبر مانگ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نواز شریف کی لاہور سے سکھر آمد کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران اس وقت زور دار قہقہے بلند ہوئے جب ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ زرداری صاحب آپ سے ملا قات کے لیے کب آرہے ہیں؟ اور کیا اس ملاقات سے آپ کے درمیان برف پگھلے گی تو پہلے تو نواز شریف نے صدر زرداری سے اپنی کسی ملاقات بارے لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر سوال کرنے والے صحافی سے کہا کہ یہ تو آپ ہی مجھے بتا رہے ہیں اس لئے آپ مجھے اپنا موبائل فون نمبر دے دیں تاکہ جب ملاقات ہو تو میں آپ کو اس سے آگاہ کروں۔

نواز شریف کے اس جواب پر وہاں موجود تمام صحافیوں اور (ن) لیگی رہنماؤں نے زور دار قہقہہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :