غیرملکی کھلاڑیو ں کاپاکستان آنے سے انکار، پاکستان سپر لیگ ملتوی ،کھلاڑیوں کو بورڈز سے این او سی لینے میں بھی وقت لگے گا ،ترجمان پی سی بی

جمعہ 8 فروری 2013 22:58

غیرملکی کھلاڑیو ں کاپاکستان آنے سے انکار، پاکستان سپر لیگ ملتوی ،کھلاڑیوں ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) غیرملکی کھلاڑیوں کے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے انکارکے بعد پاکستان سوپر لیگ ملتوی کردی گئی۔جمعہ کو پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان سوپر لیگ کے شیڈول میں ردوبدل کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو بورڈز سے این او سی لینے میں بھی وقت لگے گا،اسپانسر اور دیگر اداروں کی درخواست پرپاکستان سوپر لیگ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ۔پاکستان سوپر لیگ26 مارچ سے سات اپریل تک ہونا تھی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اب تک اسی غیر ملکی کھلاڑی لیگ کے لیے دستخط کرچکے ہیں ،پی سی بی کو بھی تیاری کے لیے وقت درکار تھا۔