صدر زرداری سیاسی سر گرمیاں جاری رکھیں گے ،بلاول ہاؤس کوئی غیر آئینی سر گرمی نہیں ہو رہی ، بلاول ہاؤس لاہور صدر نے ذاتی حیثیت میں بنوایا ہے، کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ،سوئس کیسز بہت پہلے کے ختم ہو چکے، ڈاکٹروں اور رکن اسمبلی پر تشدد سے وزیر اعلیٰ کی سیاست واضح ہوگئی ہے، معافی مانگیں،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 فروری 2013 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سیاسی سر گرمیاں جاری رکھیں گے ،بلاول ہاؤس کوئی غیر آئینی سر گرمی نہیں ہو رہی ،سوئس کیسز بہت پہلے کے ختم ہو چکے ، ڈاکٹروں اور رکن اسمبلی پر تشدد سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سیاست واضح ہوگئی ہے، خادم اعلیٰ تشدد،انتقام اور زیادتی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن انہیں اسکا خمیاز ہ بھگتنا پڑیگا،پڑھے لکھے طبقے اور رکن اسمبلی پر تشدد شرمناک فعل ہے اس پر وزیر اعلیٰ معافی مانگیں ۔

ثمینہ خالد گھرکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ذاتی حیثیت میں بلاول ہاؤس بنوایا ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں بلاول ہاؤس کے قیام سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں نیا جوش اور جذبہ پیدا ہو گا۔ انہوں نے پنجاب پولیس کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز اور رکن اسمبلی شوکت بسرا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جمہوریت کے نام نہاد چمپئن بننے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ۔

خادم اعلیٰ تشدد ، انتقام اور زیادتی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن انہیں اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پڑھے لکھے طبقے اور رکن اسمبلی پر تشدد کرانے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سیاسی سر گرمیاں جاری رکھیں گے ۔ بلاول ہاؤس میں کوئی غیر آئینی سر گرمی نہیں ہو رہی ۔ بلاول ہاؤس لاہور آصف علی زرداری نے ذاتی حیثیت میں بنوایا ہے اور اس سے کارکنوں کو نیا جوش و جذبہ ملا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب بھی حکومت بنا کر دکھائیں گے۔