فیصل آبادمیں68 دن بعد گیس کی فراہمی بحال

پیر 11 فروری 2013 16:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 11فروری 2013ء) سوئی نادرن گیس کمپنی کو پنجاب کی حالت زار پر رحم آ ہی گیا اور اس نے اعلان کیا ہے کہ اب فیصل آباد ریجن میں ہفتے میں دو دن سی این جی جبکہ دو دن صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سو ئی نادرن گیس کمپنی آئندہ دو روز کیلئے فیصل آباد ریجن صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال ہو گئی جبکہ لاہور ریجن میں سات فروری سے نو فروری تک گیس بحال کی گئی تھی۔

پنجاب میں گزشتہ اڑسٹھ دنوں سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند تھی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نئے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور اور فیصل آباد ریجن میں ہفتے میں دو دن گیس فراہم کی جائے۔دوسری جانب فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو پینتالیس دن کے بعد دو دن کے لئے گیس کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر کے صدر زاہد اسلم کے مطابق گیس کی بحالی خوش آئند ہے مگر حکومت کو چاہیے پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک فوری طور پر ختم کرے۔

ملک کے ایک حصے میں چھ دن گیس ملی رہی ہے جب کہ فیصل آباد ریجن میں صرف دو دن گیس فراہم کی جارہی۔ارسٹھ دن گیس کی بندش کے باعث انڈسٹری کو اربوں روپے اور لاتعداد غیر ملکی آڈرز سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ فیصل آباد انڈسٹری کے حالات اس قدر برے ہو گئے ہیں کہ ملکی سطح پر بھی مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :