مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علماء کے ایک قاتل کی شناخت ہوگئی

پیر 11 فروری 2013 19:19

مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علماء کے ایک قاتل کی شناخت ہوگئی
{#EVENT_IMAGE_1#}کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11فروری۔ 2013ء) برطانوی تفتیش کاروں نے مفتی دین پوری سمیت 3 علماء کی فوٹیج کے ذریعے ایک قاتل کو قابل شناخت قرار دیدیا، تحقیقاتی حکام کے مطابق کرائم برانچ ، ایس آئی یو کی بھیجی گئی ویڈیو مکمل قابل شناخت نہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی تحقیقاتی اداروں کو بھیجی گئی ای میل کا جواب نجی ٹی وی کو مل گیا جس کے مطابق غیر ملکی تحقیقاتی حکام نے کراچی کے علاقے نرسری میں 3 علمائے کرام کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ایک قاتل کو قابل شناخت قرار دیدیا ۔

برطانوی تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کرائم برانچ، ایس آئی یو کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو مکمل قابل شناخت نہیں، فوٹیج میں اسکرین کے نیچے موجود ایک شخص کو پہچانا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شارع فیصل پر نرسری کے قرب علماء کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج پاکستان میں ملزمان کی شناخت نہ ہونے کے باعث برطانوی تحقیقاتی اداروں کو بھیجی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :