سابق خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کا 108واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

منگل 12 فروری 2013 16:55

نارووال) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12فروری 2013ء)تحریک پاکستان کی نامور رہنماء اور پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کا 108واں یوم پیدائش (آج) 13فروری کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب ،سیمینارز، کانفرنسزاور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مقررین تحریک پاکستان کے نامور رہنماء سابق خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی کی تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے ۔

بیگم رعنا لیاقت علی پاکستان کے پہلے وزیر اعطم لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سندھ کی گورنر نامزد ہوئیں۔اس موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔