تین نامعلوم افراد نے محنت کش سے موٹرسائیکل رکشہ اور نقدی چھین لی

منگل 12 فروری 2013 16:55

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12فروری 2013ء ) تین نامعلوم افراد نے محنت کش سے موٹرسائیکل رکشہ اور نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لیا قت علی ولد حبیب محمد سکنہ غوثیہ آباد کو تین افراد نے بھمی پورہ لے جانے کے لیے موٹرسائیکل رکشہ کرایہ پر لیا یونہی موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ب چک نمبر 339گ ب بھمی پورہ سے قریب پہنچے توتینوں نے لیا قت علی کی کنپٹی پر پستول تان لیاجان سے مارنے کی دھمکی دے کر رسی سے ہاتھ پاؤں باند ھ دیے مذکورہ کا موٹرسائیکل رکشہ ،نقدی اور موبائل فون لے کر فرارہوگئے۔

متعلقہ عنوان :