افضل گور وکو پھانسی دینا انتہائی شرمناک فعل ہے، حکومت پاکستان سربجیت سنگھ کو تختہ دار پر لٹکاکر انصاف کے تقاضے پورے کرے،امیر جماعت الدعوة پیرمحل

منگل 12 فروری 2013 16:56

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12فروری 2013ء ) ابوتراب امیر جماعت الدعوة پیرمحل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا بغیر ثبوت کے افضل گور وکو پھانسی دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔یہ انصاف کا قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہندوستان کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے رو ز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سربجیت سنگھ کو تختہ دار پر لٹکاکر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔بھارت 65برس سے کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھارہاہے جبکہ عالمی دنیا اور یواین او خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی اور انشاء اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :