خیرپور ، سرکاری گرلز اسکول کی اچانک چھت گرنے سے کلاس میں موجود 15سے زائد طالبات زخمی

منگل 12 فروری 2013 21:12

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) خیرپور کے قریب سرکاری گرلز اسکول کی اچانک چھت گرنے سے کلاس میں موجود 15سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گاؤں گاگڑی میں قائم گورنمینٹ گرلس پرائمری اسکول کی پہلی کلاس کی چھت اچانک زوردار دھماکہ سے گرگئی جس کے نتیجے میں کلاس میں موجود 15سے زائد طالبات سعدیہ،اقصرہ،انسیا،عرشیہ،نعیمہ،ودیگر زخمی ہوگئیں زخمی طالبات کو سول اسپتال خیرپور میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دیکر گھروں کو روانہ کردیا گیا اس سلسلہ میں زخمی طالبہ کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ اسکول مکمل طور پر زبوحالی کا شکار ہے کلاسوں کی چھتیں کمزور ہو چکی ہیں ہم نے کئی مرتبہ اسکول انتظامیہ سے شکایت کی مگر کوئی ترارک نہیں ہواجس کے باعث آج یہ واقعہ پیش آیا انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسکول کو ازسر نو تعمیر کرایا جائے

متعلقہ عنوان :