میرے وزارت داخلہ کے دور اور اس وقت کے کراچی کے حا لا ت مختلف نو عیت کے ہیں ، پہلے کہتا تھا ،اب بھی کہتا ہوں کہ کراچی کے حا لا ت خراب کر نے میں ڈرگ اور لینڈما فیا ملوث ہیں، با ہر کے کچھ عنا صر آئے بھی حا لا ت خراب کر رہے ہیں،صوبائی وزیرجیل خانہ جات منظور وسان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 فروری 2013 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کہا ہے کہ میرے وزارت داخلہ کے دور اور اس وقت کے کراچی کے حا لا ت مختلف نو عیت کے ہیں میں پہلے بھی کہتا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ کراچی کے حا لا ت خراب کر نے میں ڈرگ اور لینڈ ما فیا ملوث ہیں اور اب تو با ہر سے بھی کچھ عنا صر آئے ہیں جو حا لا ت خراب کر رہے ہیں کراچی میں مریے دور کے مقابلے میں زیادہ ٹا رگٹ کلنگ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سکھر سے کراچی روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ جو کہ وزیر دا خلہ بھی ہیں انہوں نے اقد امات کیے ہیں مگر اس کے لیے ہمیں حکمت عملی تیار کرکے بہتر اقدامات کرنا ہونگے اس کیلئے عدالتوں کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی سخت ایکشن لینا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ میرے وزارت داخلہ کے بعد پولیس اور رینجرز والے بھی مسلسل شہید ہورہے ہیں میرے دور کے مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ اب زیادہ ہے جس میں زیادہ تر لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا ملوث ہے میں یہ نہیں کہوں گا کہ کہ ہمارے دور میں حالات بہتر ہیں لیکن بہتر ی کی جائے توبہتری کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ حا لا ت کو خراب بھی کیا جا رہا ہے ٹا رگٹ کلنگ تو فیصل آباد میں بھی ہو رہی ہے خیبر پختونخواہ کے حا لا ت بھی خراب کیے گئے تھے ۔