سنی اتحادکونسل کااے این پی کی اے پی سی میں شرکت کااعلان

بدھ 13 فروری 2013 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13فروری۔ 2013ء) سنی اتحادکونسل نے عوامی نیشنل پارٹی کی (کل)جمعرات کوہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کعے مطابق اے این پی کی اے پی سی میں سنی اتحادکونسل کاپانچ رکنی وفدصاحبزادہ فضل کریم کی سربراہی میں شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ اے پی سی میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے بارے میں متفقہ حکمت عملی پرغورکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :