میٹرو بس سروس کے آغاز سے سفر کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ،رانا سہیل

جمعرات 14 فروری 2013 16:48

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14فروری 2013ء) پاکستان مسلم لیگ ن رہنما پی پی 68رانا سہیل نے کہاکہمیٹرو بس سروس کے آغاز سے سفر کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے عوام کی ویلفیئر کے لئے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں پر بیجا تنقید کرنے والے ایک بار پھر بے نقاب اور بے مراد ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما پی پی 68رانا سہیل اور صوبائی اسمبلی امیدوار پی پی 68شیخ محمد یوسف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اپنی قوت ارادی خود اعتمادی کے بل بوتے پر بڑے بڑے سے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور شہر کی عوام کو فری سفر دے دیا ایک ماہ کے لئے عوام کو خوش کر دیا انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ پنجاب حکومت کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے انہیں صرف لاہور تک محدود نہ رکھا جائے دوسرے شہروں میں عوام کو سفر کی سہولت دی جائے جبکہ موٹروے کی طرح دوسرے شہروں میں آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :