نگران وزیراعظم کیلئے ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق

جمعہ 15 فروری 2013 17:36

نگران وزیراعظم کیلئے ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق
{#EVENT_IMAGE_1#} لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2013ء) نگران حکومت کے لیے مسلم لیگ ن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ۔ سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد نگران وزیر اعظم کے امیدوار ہونگے۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو بطور نگران وزیر اعظم لانے پر جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس ( ر) ناصر اسلم زاہد اور سابق جج فخرو الدین جی ابراہیم ملکر آزادنہ اور شفاف انتخاب یقینی بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نگراں حکومت کے لیے کوئی خط نہیں آیا ۔تاہم حکومت کے رابطے پر جسٹس ( ر) ناصر اسلم زاہد کا نام دیا جائے گا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے چھ ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ۔ عاصمہ جہانگیر کے نام پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔تاہم مشاورت کے بعد جسٹس( ر) ناصر اسلم زاہد پر اپوزیشن کی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :