سکھر ، بااثر بلڈر مافیا کی جانب سے جعلسازی کر کے پلاٹوں پر قبضہ کر کے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کے خلاف چوہان برادری کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 فروری 2013 18:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) بااثر بلڈر مافیا کی جانب سے جعلسازی کر کے پلاٹوں پر قبضہ کر کے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کے خلاف سٹی بائے پاس پر چوہان برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت چوہان برادری کے معززین عبدالرزاق ، وریام ، حاجی امان ، و دیگر نے کی اس موقع مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ بائی پاس پر عارف بلڈر کے قریب بااثر بلڈر مافیا نے سرکاری افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے ہمارے پلاٹوں پر اپنی ملکیت ظاہر کے اس پر ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے ہم نے اس کے خلاف شکایات کیں تو اس نے اپنے مسلح ساتھی پلاٹوں پر کھڑے کر دیئے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی قبضہ کرنے اور جعلسازی کر کے پلاٹوں پر ملکیت ظاہر کرنے والے بلڈر مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :