فیصل آباد:وکلا کا ہائیکورٹ بینچ کےقیام کیلئے احتجاج

ہفتہ 16 فروری 2013 12:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2013ء) فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کےقیام کےلیے وکلا نے احتجاج تیز کر دیا، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے، وکلا رکاوٹیں توڑتےہوئےڈی سی آفس میں گھس گئے اور دفتر پر تالےڈال دیئے۔جبکہ گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا بھی دیا۔ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے یام کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پروکلاء نےعدالتوں کی تالابندی کردی، مظاہرین نےبعض عدالتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی اور شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

وکلاء کنونشن نے بینچ کے قیام کے لئے سولہ فروری تک کی مہلت دی تھی جبکہ وکلاء کی ہڑتال بھی جاری تھی۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء کی ممبر شپ بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔ وکلاء نے احتجاج کے چھٹے روزسب سے پہلے رکاوٹی توڑ تے ہوئے ڈی سی او آفس پہنچے اور دفتر کو تالا لگایا اور پھر عدالتوں کی تالا بندی کی۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ تالا بندی کے بعدوکلاء ریلی کی شکل میں چوک گھنٹہ گھر پہنچے اور وہاں دھرنا دیا، وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال اورعدالتی تالا بندی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :