نگراں سیٹ اپ کااعلان ایک ہفتے میں کردیں گے، خورشید شاہ، ایم کیو ایم سے اتحاد الیکشن تک تھا، پنجاب حکومت نے قومی خزانہ لیپ ٹاپ اور تندور میں جھونک دیا، سکھر میں میڈیا سےگفتگو

ہفتہ 16 فروری 2013 13:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2013ء) وفاقی وزیرمذہبی اموراورپیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں نگراں سیٹ اپ کا اعلان کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے میڈیا سے سکھر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں پیپلزپارٹی کے شمولیت کرنے والے وہ ارکان ہیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ تک نہیں دئیے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ان افراد کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے تھے،خورشید شاہ نے وضاحت کی کہ کسی کیخلاف مقدمات واپس لینا کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد حکومت تک تھا،انتخابات میں ہر پارٹی کا اپنا منشور ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے قومی خزانے کولیپ ٹاپ اور تندور میں جھونک دیا ہے۔