فیصل آباد‘ انڈر پاس میں پانی ڈوبنے والے 3افراد کی تلاش جاری، انتظامیہ، انتظامیہ کچھ نہیں کررہی،مشتعل لوگوں نے موقع پر صورت حال کا جائزہ لینے والے ڈی سی او محمد امین چوہدری گھیر ے میں لیکرزدوکوب کرنے کی کوشش کی

ہفتہ 16 فروری 2013 13:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16فروری 2013ء ) فیصل آباد میں زیر تعمیر انڈر پاس میں واسا کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی بھرگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی میں تین افراد ڈوبے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کچھ نہیں کررہی۔جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوبے ہوئے افراد کی تلاش جاری ہے۔ عبداللہ پور کے علاقے میں نہر کے دونوں اطرف انڈر پاس کی تعمیر جاری ہے۔

انڈر پاس سے گزرنے والا واسا کا پائپ گزشتہ رات پھٹ گیا اور نہر کا پانی انڈر پاس میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود 2 افراد پانی میں گر گئے جنہیں ریسکیو عملے نے فوراً ہی نکال لیا۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب بھی تین لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن کا پتا نہیں چل رہا اور انتظامیہ بھی کچھ نہیں کررہی۔ دوسری جانب ڈی سی او محمد امین چوہدری جب موقع پر صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تو مشتعل لوگوں نے انھیں گھیرلیا اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ ادھر کمشنر فیصل آباد طاہر حسین کے مطابق نہر میں پانی کا بہاوٴ کم کرادیا گیا ہے۔ انڈر پاس کے اطراف بند باندھے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :