یو ایس ایڈ کی جانب سے روشن پاکستان پروگرام کے تحت لا ئن لا سسزکو ، فیڈرز کی درستگی کے لئے سیسکو میں کمپیوٹر سینٹر قائم کر دیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2013 22:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) یو ایس ایڈ پاور ڈسٹری بیوشن کی جانب سے روشن پاکستان پروگرام کے تحت لا ئن لا سسزکو ، فیڈرز کی درستگی و دیگر کا موں کے لیے اسلام آباد لا ہو ر ، فیصل آباد ، گجرانوالہ اور پشاور کی بجلی کمپنیوں کے بعد سکھرکی الیکٹرک پا ور کمپنی میں بھی کمپیوٹر سینٹر قائم کر دیا گیا ہے اس سینٹر کے قیام کا مقصد تو انا ئی کے شعبے میں حکو مت کی جا نب سے بہتری کے لیے کی جانے وا لی کو ششوں کی حما یت کر نا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں یو ایس ایڈ کے گریگ ویں ڈیلوڈنے سینٹر کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نور احمد دایو و دیگر موجود تھے افتتاحی تقریب سے سپیکو چیف نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سپیکو کے پاس اس سے قبل یہ جدید سسٹم موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ہمیں لائن لاسیز اور بجلی کی فراہمی اور فیڈرز کو درستگی کیلئے بڑا وقت درکار ہوتا تھا یو ایس ایڈ کی جانب سے سکھر الیکڑک پاور کمپنی کو جدید طر یقے سے اپ گریڈ کر نے کے لیے تعاون جا ری رکھے گا اس مو قع پر یو ایس ایڈکے گریگ وین ڈو یلڈنے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یو ایس ایڈ پا کستان میں بجلی کے شعبے میں ہو نے وا لے نقصان کو کم کر نے کے لیے پا ور کمپنیوں حکو مت کی مدد سیاس طر ح کے سینٹرز قائم کر کے دے رہا ہے تا کہ لو گوں کو بھی سہو لت حا صل ہو سکے انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کا یہ پروگرام پا نچ سالہ ہے جس کے دوران نہ صرف مالی حو الے سے مدد کی جا تی ہے بلکہ کمپنیوں کے عملے کو بھی جدید تربیت بھی فراہم کی جا تی ہے تا کہ وہ بھی اپنے فرا ئض احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :