Live Updates

شوگرملوں کے ذریعے کسانوں زمینداروں کا خون چوسنے والے مافیا کو اپنے لیے خادم اعلیٰ کہلانا زیب نہیں دیتا ،اربوں کا بجٹ لاہور کی ایک سڑک پر خرچ کرکے پنجاب کے دس کروڑ عوام کو تبدیلی کی نوید سناکر بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا صدر زرداری کا ملک وقوم کو بحران سے نکالنے کی بجائے لاہور میں500کروڑ روپے کا محل بنانا قوم کیلئے کونسا عندیہ ہے ، شریف برادران اقتدارکے حصول کیلئے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور دوسرے لالچ دے کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاپیر محل میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 فروری 2013 22:36

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ شوگرملوں کے ذریعے کسانوں زمینداروں کا خون چوسنے مافیا کو اپنے لیے خادم اعلیٰ کہلانا زیب نہیں دیتا ،اربوں کا بجٹ لاہور کی ایک سڑک پر خرچ کرکے پنجاب کے دس کروڑ عوام کو تبدیلی کی نوید سناکر بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا صدر زرداری نے ملک وقوم کو بحران سے نکالنے کی بجائے لاہور میں پانچ سوکروڑ روپے سے محل بناکر پاکستان کے عوام کو کیا عندیہ دیا ،نواز شریف ،شہبازشریف اقتدارکے حصول کے لیے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور دوسرے لالچ دے کر اگلے پانچ سال کیلئے بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہ ہفتہ کو اللہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک کے نوجوان آج ہاتھوں میں ڈگریاں لئے مارے مارے پھر رہے ہیں انہیں روزگار دینے کی بجائے پیلی ٹیکسیوں کے ذریعے ڈرائیور بناکر ملک میں خوشحالی کے نعرے لگائے جارہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پانچ مرتبہ اقتدار حاصل کرکے پنجاب میں کوئی ترقی نہ دی اب آنے والے الیکشن میں کونسی تبدیلی کے نعرے لگائے جارہے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ تبدیلی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ نواز شریف اور زرداری دونوں اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ انہیں صرف اپنی جائیدادوں ملوں میں اضافہ چاہیے انہوں نے کہا آصف علی زرداری کونسا بزنس کررہے ہیں جو روزبروز ان کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے محلات تعمیر کررہے ہیں نواز شریف ،شہبازشریف اقتدارکے حصول کے لیے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور دوسرے لالچ دے کر اگلے پانچ سال کے لیے بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اگر انہیں واقعی پاکستان اور پنجاب کے عوام کے ساتھ محبت تھی توانہوں نے پورے پنجاب میں سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر اداروں جو ان کے ماتحت تھے انہیں کیوں ٹھیک نہ کیا وفاق کے اداروں میں اپنی مداخلت کرکے انہیں بھی کام نہ کرنے دیا انہوں نے کہا یہ دونوں جماعتیں اقتدار کی جنگ لڑرہی ہے عوام کے سامنے یہ آپس میں دست گریبان اور اندرون خانہ بھائی بھائی ہے پاکستان کے نوجوان انہیں اب اقتدار سے محروم کرکے چھوڑیں گے انہوں نے کہا میں نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں کامیابی دلائی انشاء اللہ اب سیاسی میدان میں بھی پاکستان کوموجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اس موقع پر صوبائی راہنما ممتا زاحمد دولتانہ ، خالد خان کھرل ، میجر احمد نواز ، محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم کمالیہ ، محمد عالمگیر مجاہد ، عابد حسین ایڈوکیٹ ، چوہدری محمد اشفاق سابق ضلع ناظم سمیت ہزاروں افراد نے جلسہ عام میں شرکت کی عمران خان ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات