انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوئے تو انتخاب کا صفایا کردینگے، طاہر القادری

اتوار 17 فروری 2013 20:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2013ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے غیر آئینی الیکشن کمیشن کو نہیں مانتا، عوام انتخاب اور انقلاب کیلئے تیار رہیں، انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوئے تو انتخاب کا صفایا کردینگے۔ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے ”عوامی انقلاب مارچ“کے سلسلے میں دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہاں سب کچھ طاقتور کے پاس ہے، جمہوریت، سیاست، قانون، عدالت میں چھپے ایک ہی نظام کے چہرے ہیں، میں نے تمام چہروں سے نقاب الٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ65 سال سے نافذ سامراجی اور استحصالی نظام نے ملک و قوم کا مستقبل تباہ کر رکھا ہے، غریب دشمن اور اسٹیٹس کو برقرار رکھنے والی طاقتیں ملک میں تبدیلی نہیں چاہتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم اور استحصال کے نظام کو گرانے کی جنگ میں عوام ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے 70 فیصد لوگ ٹیکس چور ہیں ا ب الیکشن کمیشن ہماری تحریک پر ان سے ڈگریاں اور ٹیکس ریٹرن مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 65 سال سے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن کسی ادارے نے کسی آئین کے ٹھیکیدار نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے تبدیلی کی امید نہیں تاہم عوامی تحریک کی ممبر سازی کی جائے تاکہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائی جائے اگر انتخاب سے تبدیلی کا راستہ ہموار نہ ہوا تو انتخاب کا صفایا کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :