ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے ،امریکہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے ، کوئٹہ بم دھماکے پرصرف یوم سوگ منانے سے مسائل حل نہیں ہونگے حکومت کو چاہئے کہ وہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کر بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدی صدیقی کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 17 فروری 2013 21:32

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے امریکہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے ۔ وہ ٹنڈو محمد خان کے گاؤں مٹھو وسان میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ،اُنہوں نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکا امریکہ کی جانب سے پاکستان میں شیعہ سنی فساد کرائے جانے کی سازش کا حصہ ہے۔

امریکہ پاکستان میں شیعہ سنی فساد کرانے کے بعد امریکہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ ملک میں شیعہ سنیوں میں کوئی جھگڑا نہیں سب پاکستانی ہیں اور ملکر رہنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ بم دھماکے پرصرف یوم سوگ منانے سے مسائل حل نہیں ہونگے حکومت کو چاہئے کہ وہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کر بہتر بنانے کے لیئے عملی اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے تحت سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی جماعت اسلامی کی پالیسی واضع ہے اور جماعت اسلامی سندھ بچاؤ کمیٹی کا حصہ ہے حکومت نے سندھ کے تمام تر اختیارات ایم کیو ایم کے حوالے کر دیئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیدگی صرف اور صرف ٹوپی ڈارمہ ہے نگران سیٹ اپ کے لیئے ایم کیو ایم حکومت سے علحیدہ ہوئی ہے تاکہ نگران سیٹ اپ میں اپنی مرضی کا وزیر اعلی لایا جا سکے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلع امیر فاروق نظامانی ،غلام علی چانگ ،عبدالمجید نظامانی ،عبدالعلیم نظامانی ،ڈاکٹر عبدالعزیز گدی پٹھان و دیگر بھی موجود تھے۔