بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں یکے بعد دیگرے3دھماکے ، 15افراد ہلاک ، 50سے زائد زخمی ، زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی،بھارتی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے دھماکوں کی مذمت جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 21 فروری 2013 23:12

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں یکے بعد دیگرے3دھماکے ..
{#EVENT_IMAGE_1#} حیدر آباد دکن/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21فروری۔2013ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں یکے بعد دیگرے 3دھماکوں میں 15افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی،بھارتی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے دھماکوں کی مذمت جانی نقصان پر اظہار افسوس ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے دل سکھ نگر میں ہوئے، پہلا دھماکا تھیٹر اور دوسرے 2دھماکے بس اسٹاپ پر ہوئے جس میں 15افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ جانے بچانے کے محفوظ مقامات کی جانب دوڑنے لگے ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔بھارتی صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔