منظور وسان کے چہیتے ایس پی خیرپور کی وزیراعلی سندھ کے حکم پر تبدیلی‘ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے

ہفتہ 23 فروری 2013 18:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23فروری۔2013ء) صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے خیرپور ضلع میں لگوائے گئے ایس ایس پی کی وزیراعلی سندھ کے حکم پر تبدیلی‘ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے‘ وزیراعلی کے حکم پر عرفان بلوچ کو ایک بار پھر ایس ایس پی خیرپور مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کے چہیتے ایس ایس پی خیرپور عرفان مختیار بھٹوکا تبادلہ آئی جی سندھ نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے حکم پر بدامنی کا جواز بناکر تبادلہ کردیا ہے جبکہ وزیراعلی کے حکم پر ایک بار پھر عرفان بلوچ کو ایس ایس پی خیرپور مقرر کردیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جس کے باعث وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر کے درمیان اختلافات میں مزید تیزی آسکتی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی خیرپور عرفان بلوچ اس سے قبل بھی ایس ایس پی خیرپور رہ چکے ہیں جن کے دور میں بھی ریکارڈ بدامنی رہی جس پر صوبائی وزیر نے خیرپور ضلع میں عرفان بھٹو کو ایس ایس پی مقرر کرایا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک خیرپور پولیس کو سیاست سے دور نہیں رکھا جاتا اس وت تک خیرپور ضلع میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔ سیاست کی لڑائی میں غریب عوام کو بدامنی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ خیرپور کے شہریوں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع خیرپور میں بدامنی کا نوٹس لیتے ہوئے یہاں پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو مقرر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :