اب طاقت کے زور پر کوئی اقتدار میں نہیں آئے گا ، پیپلزپارٹی ہی آئندہ حکومت بنائے گی،انتخابات مکمل شفاف ہوں گے،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا سانگھڑ میں تقریب سے خطاب، ضلع کیلئے 25 کرو ڑکی گرانٹ کا اعلان

ہفتہ 23 فروری 2013 18:56

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23فروری۔2013ء) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ اب طاقت کے زور پر کوئی اقتدار میں نہیں آئے گا ، مستقبل میں پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی،انتخابات مکمل شفاف ہوں گے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر ااصل ضلع سانگھڑ ہے جہاں میں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دن گزارے ۔

اس ضلع کے مجھ پر بہت قرض ہیں جو میں چاہوں تو بھی نہیں چکا سکتا۔

(جاری ہے)

ضلع سانگھڑ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جعلی ووٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن مکمل آزاد ہے، کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی طاقت کے زور پر الیکشن نہیں جیت سکتا انتخابات مکمل شفاف ہوں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جمہوری حکومت نے ایک بارپھر سوات میں قومی پرچم کو لہرایا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر قوم کو اکٹھا کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک وقوم کی خاطر مفاہمت کی پالیسی اختیار کی اور آج عدلیہ اور آزاد میڈیا جمہوریت کی ہی تو نشانیاں ہیں ۔