بلدیاتی آرڈیننس میں خرابی نہیں تھی، عوامی مطالبے پر واپس لیا، قائم علی شاہ

اتوار 24 فروری 2013 20:28

سکھر…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کی واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں کوئی خرابی نہیں تھی لیکن عوامی رائے اُس کے خلاف تھی اس لیے آرڈیننس واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اے این پی تھوڑی ناراض ہے لیکن وہ پیر منگل تک واپس آجائے گی۔انہوں نے کہا پیر صاحب پگارا سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں تاہم اُن سے بات ہوسکتی ہے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے ایم کیوایم نے درخواست دی ہے اسپیکر سندھ اسمبلی قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔