دہر ا بلدیاتی نظام ختم ،کوٹ غلام محمداورسکھرسمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں فنگشنل لیگ کے کارکنوں کاجشن، ریلیاں نکالی گئیں اورجلوس منعقدکئے گئے ، منوں مٹھائی تقسیم ، شرکاء نے پیرپگاڑا کے حق میں نعرے بازی

اتوار 24 فروری 2013 21:07

کوٹ غلام محمد/سکھر/جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) کوٹ غلام محمد /جیکب آباداورسکھرسمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ فنگشنل کے کارکنوں نے دہرے بلدیاتی نظام کے خاتمے پرجشن منایااس موقع پرریلیاں نکالی گئیں اورجلوس منعقدکئے گئے ۔اس موقع پرمنوں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ شرکاء نے پیرپگاڑا کے حق میں نعرے بازی کی ۔

ریلیوں وجلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنماوٴں محمدیوسف دل ،ذوالفقارقائم خانی ،شاہد خاصخیلی اوردیگرنے کہاکہ مسلم لیگ فنگشنل نے دوہرے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کے باشعوراورغیوعوام کے ساتھ مل کرجدوجہدکی جس کے نتیجے میں اس غیرمنصفانہ نظام کاخاتمہ ممکن ہوا۔انہوں نے کہاکہ سندھ سے دہرے بلدیاتی نظام کاخاتمہ پیرصاحب پگاڑاکی بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ فنگشنل لیگ کاقلعہ ہے اورصوبے کے باشعورلوگ جوق درجوق اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ جیکب آبادمیں فنکشنل لیگ کی جانب سے سندھ میں دوہرہ نظام ختم ہونے کی خوشی میں ایک ریلی مولا بخش کھوسو، عبدالجبار لاشاری،زبیر خان لاشاری ،ایس ٹی پی کے علی محمد لاشاری ،مہران سوشل فورم کے عبدالحئی سومرو اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ،ریلی میں فنکشنل لیگ کے کارکنان سمیت قومپرست جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور نعریبازی کی، ریلی کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسہ کیا ،اس موقع پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو خاتمہ محب وطن جماعتوں کی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مجبور ہوکر ایسا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کسی صورت ایسا قانون منظور نہیں کرتی،انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کی فتح ہوئی ہے ،اس موقع پر خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔

دوسری صوبے کے دیگرشہروں میں بھی دوہرے بلدیاتی نظام کے خاتمے کی خوشی میں ریلیاں نکالی گئیں

متعلقہ عنوان :