الیکشن کمیشن کالم پڑھ کرفیصلے نہ کر ے الیکشن کر انے پر توجہ دے ،اسمبلی16 مارچ تک تحلیل ، الیکشن مئی کے آخرمیں ہوں گے ، نگران سیٹ اپ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آئے گا نہ ایک گھنٹہ بعد ،کسی کو اس حوا لے سے زور آزمائی کر نے کی ضرورت نہیں ، جنوبی پنجاب صوبے کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجائیگا،وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کی پریس کانفرنس

اتوار 24 فروری 2013 21:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی16 مارچ تک تحلیل ، الیکشن مئی کے آخرمیں ہوں گے ، نگران سیٹ اپ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آئے گا نہ ایک گھنٹہ بعد ،کسی کو اس حوا لے سے زور آزمائی کر نے کی ضرورت نہیں، الیکشن کرانے کے حوالے سے تذبذب کا خا تمہ کر دیا ، جنوبی پنجاب صوبے کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجائیگا ۔

وہ اتوارکو سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کالم پڑھ کرفیصلے نہ کر ے الیکشن کر انے پر توجہ دے رو ز ایڈیٹوریل پڑھ کر آرڈر نکالتی رہے تو متنا زعہ بن جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے( ن) لیگ نے ابھی تک کوئی نام نہیں دیے تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی (ق) لیگ کے ساتھ مشاورت جاری ہے جبکہ طاہر القادری سے بھی نام لیے جائیں گے پیپلز پا رٹی کی قیادت نے نگران وزیر اعظم کے لیے کو ئی نام تجویز نہیں کیا اس حوا لے سے پا رٹی مشاورت صدر زرداری کی وطن واپسی پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل صرف صرف جمہوریت اور پارلیمنٹ ہے جبکہ موجودہ حالات دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے واضح کہا ہے کہ الیکشن میں فوج کو تعینات کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجائیگا بل سینیٹ میں موجود ہے جو جلد قومی اسمبلی میں آجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گو رنر سندھ دبئی میں صدر پاکستان سے ملاقات کرنا چاہیں تو صدر ملاقات ضرور کریں گے کیونکہ ہمارا دل بہت بڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے افراد دوسری پارٹی میں جارہے ہیں،مچھلی اپنے سمندر سے نکل کر تڑپ تڑپ کے مر جاتی ہے اگر پارٹی مجھے ٹکٹ نہ دے تو میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا بلکہ پارٹی کیلئے کام کروں گا جبکہ صوبائی ٹکٹ کیلئے اپلائی ضرور کروں گا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پارٹی کا ہوگا۔