سکھر ‘منتخب اراکین اسمبلیوں کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکھر کے خواجہ سراء کا آئندہ عام انتخابات میں میں حصہ لینے کا اعلان

منگل 26 فروری 2013 13:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26فروری 2013ء) سکھر میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران منتخب اراکین اسمبلیوں کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکھر کے خواجہ سراء نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، صنم فقیر نامی خواجہ سراء متعدد فلاحی تنظیموں میں اپنا فعال کردار ادا کرکے مستحق بزرگ شہریوں اور بوڑھے ہوجانے والے خواجہ سراوٴں کی ویلفیئر کیلئے کام انجام دے رہا ہے، صنم فقیر نے ”جنگ“ سے بات چیت میں بتایا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جس طرح ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی ، سکھر شہر آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، شہری آج بھی بدبودار ، آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، تمام علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، گٹر کھلے ہوئے ہیں اور گندا پانی سڑکوں پر موجود رہتا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی ہم مسلسل پیچھے جارہے ہیں، ایسے میں یہ ضروری ہے کہ نئی قیادت سامنے آئے اورجو عوام کے مسائل کو زیادہ موثر انداز میں حل کرے۔

متعلقہ عنوان :