فیصل آباد‘ سسرالیوں نے تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی‘ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 27 فروری 2013 12:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27فروری 2013ء) سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔فیصل آباد کے نواحی علاقے کی رہائشی 22 سالہ ارم شہزادی کومعمولی گھریلوجھگڑے پر سسر الیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

جسے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ارم کا چالیس فیصد جسم جھلس چکا ہے۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔جس میں ارم کا شوہر اس کا سسر ،دیور اور نند شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :