صدر زرداری اہم دورے پر ایران پہنچ گئے، احمدی نژاد سے ملاقات

بدھ 27 فروری 2013 19:46

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2013ء) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی, ہم منصب محمود احمدی نژاد سے ملاقات, اہم امور پر گفتگو۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی نے مہر آباد ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

صدر زرداری کی تہران آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔ بعد ازاں صدر مملکت نے اپنے ایرانی ہم منصب صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ صدر مملکت اپنے دورہ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت کا دورہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح مشاورت کی کڑی ہے جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :