سکھر، سنی تحریک کا مزارت پر دہشتگردی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 1 مارچ 2013 22:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مارچ۔2013ء) تحفظ مزارت اولیا ء کرام کے سلسلے میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قا دری کی جا نب سے دی گئی کال پر سکھر میں بھی سنی تحریک کے کا رکنان نے مزارات پر ہو نے وا لے بم دھما کوں کے خلاف صو با ئی رہنما مو لا نا نور احمد قاسمی ، رضوان قا دری و دیگر کی قیا دت میں منا رہ روڈ سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکا لی پریس کلب کے سامنے ریلی کے شر کا ء نے احتجاجی مظا ہرہ کیا اور حکو مت کے خلاف نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنما ؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جتنی دہشت گر دی مو جودہ حکو مت کے دور میں ہو ئی ہے اتنی پہلے کسی دور حکو مت میں نہیں ہو ئی ہے اور اب تو اولیاء اللہ اور صو فی بزرگوں کے مزارات بھی محفوظ نہیں رہے مگر حکو مت کو اس سے کو ئی سر وکا ر نہیں اسے صرف اپنے اقتدار سے پیا ر ہے حکمران صرف اقتدار کی بند ربا نٹ میں لگے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکو مت ان چند مٹھی بھر دہشت گردوں سے خو فزدہ ہے تو حکو مت چھوڑ دے اور پا کستان کو فوج کے حوا لے کر دے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ جیکب آباد اور شکا رپور میں ہو نے وا لے بم دہما کوں کے ملزمان گرفتار کیے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :