پنجاب سے دہشت گردوں کو مدد اور حمایت ملنابند ہوجائے تو سندھ میں امن قائم ہوسکتا ہے‘ لشکر جھنگوی کاہیڈ کوارٹر پنجاب میں ہے‘ آخر صرف بلوچستان اور سندھ کے اہل تشیع کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے‘ طالبان اگر مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں تو حکیم الله محسود اور ولی الرحمن جیسے لوگوں کو سامنے لائیں‘ نگران وزیراعلیٰ سندھ نہیں بن رہا‘ نگران حکومت میں آرام کرنا چاہتا ہوں،وزیر داخلہ رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت
منگل 5 مارچ 2013 16:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کرتی تو اب تک لشکر جھنگویبہت کمزور ہوچکیہوتی۔
رحمن ملک نے کہا کہلشکر جھنگویبلوچستان اور سندھ کے شیعوں کو کیوں نشانہ بنا رہیہے کیا پنجاب میں شیعہ نہیں ہیں۔ ایک سوالکے جواب میں انہوں نے کہا کہ میر اکام ہیکہ جہاں دہشت گردی کا خطرہہو اس بارے میں بتایا کراچی میں رینجرزسے کہا ہے کہ سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صوبائیمعاملہ ہے کراچی میں تمام کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اتارنے کا کہہ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نگران حکومت میں وزیراعلیٰسندھ نہیں بن رہا ہوں مجھے آفر کی گئی ہے مگر میں نے معذرت کرلی ہے میں نگران حکومت کے دران آرام کرنا چاہتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کسی کے خلاف کوئی بلیم گیم نہیں‘ سندھ حکومت سے بھی کہا ہے کہ لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکراتکیلئے سنجیدہ نہیں ہیں اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکیم الله محسود اور ولی الرحمن جیسے لوگوں کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب سے دہشت گردوں کو سپورٹ بند ہوجائے تو سندھ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.