سکھر ، عربی اساتذہ کا عدم تعیناتی کیخلاف ای ڈی اوکے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 5 مارچ 2013 19:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) سکھر محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے بھرتی کیے گئے عربی ٹیچرز نے تاحال تعیناتی نہ ملنے کے خلاف ای ڈی اوکے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیاای ڈی اوتعلیم جے رام کے دفتر کے سامنے نئے بھرتی کیے جانے والے عربی ٹیچرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنے دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے اور محکمہ ایجوکیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے نئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام تر مراحل سے گزرنے کے باوجود دو ماہ قبل آفر لیٹرتو دے دئیے گئے مگر تاحال ہماری پوسٹنگ کہیں بھی نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں جب بھی ای ڈی او ایجوکیشن جے رام سے رابطہ کیا جاتا ہے تو ان کی جانب سے مختلف بہانے بنا کر ہمیں ٹالایا جاتا ہے مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تاحال پوسٹنگ نہ دینے پر ای ڈی او ایجوکیشن کے خلاف انکوائری کرائی جائے اور ہمیں فوری طور پر پوسٹنگ دیکر انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :