سکھر،کچہ بندر کے متا ثرین مرد و خواتین کی معاوضے کی عدام ادائیگی خلاف دوسرے روز علامتی بھوک ہڑتال

منگل 5 مارچ 2013 21:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) کچہ بندر کے متا ثرین مرد و خواتین نے معاوضے کی عدام ادائیگی خلاف دوسرے روز بھی سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت کچہ بندر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اصلاح الدین شیخ ، مشتاق حسین ، سلیم انصاری ، سرفراز قادری و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے بتا یا کہ سکھر انتظا میہ اور حکو مت نے ان سے یہ کہہ کر گھر خا لی کرائے تھے کہ ان کو ان کا معاوضہ دیا جا ئے گا اور متبادل جگہ فراہم کی جائیگی مگر افسوس سکھر ضلعی انتظامیہ اور سکھر کے منتخب نمائندگان نے حق دار کو دھکے دیکر اپنے من پسند افراد کو نوازا جس کی وجہ سے اصل متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم ہیں ہم لوگوں نے اس وعدہ پر شہر کو بچا نے کے لیے اپنے گھروں کی قربا نی دی کی حکومت ہمارا ساتھ دیگی مگرضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان نے ہمیں رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور انہیں اپنے حق کے لیے دھکے کھا نا پڑ رہے ہیں انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے مطا لبہ کیا کہ وہ رحم کھا کر ان کے مسئلے پرسو مو ٹو ایکشن لیں اور متا ثرین کچہ بندر کو معا وضہ دلا ئیں بصورت دیگر معاوضے کی عدم ادائیگی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔