نگراں وزیراعظم کی پیشکش ہوئی تو قبول کرلوں گا،رسول بخش پلیجو

جمعرات 7 مارچ 2013 16:09

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2013ء) عوامی تحریک پارٹی کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ انہیں نگراں وزیراعظم بننے کی پیش کش ہوئی تو وہ قبول کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا نگراں حکومت صرف تین ماہ کی ہوتی ہے جو ذمہ داریاں دی گئیں انہیں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ہائیکورٹ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے نامزد کرنے پر نواز شریف کے شکرگزار ہیں۔انھوں نے کہا نواز شریف نے کبھی کالا باغ ڈیم کی حمایت نہیں کی ہے۔ تاہم یہ ڈیم تمام صوبوں کی رضامندی سے ہی بنے گا۔

متعلقہ عنوان :