پا کستان فشر فو ک فورم کادریا ئے سندھ پر ڈیموں کی تعمیرکیخلاف جا مشورو تا اسلام آباد احتجاجی کا رواں سکھر پہنچ گیا، فشر فو ک فورم سکھر کے رہنما ؤں کاشرکاء کا سکھر پہنچنے پر شا ندار استقبال

جمعرات 7 مارچ 2013 20:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) پا کستان فشر فو ک فورم کی جا نب سے دریا ئے سندھ پر ڈیموں کی تعمیرکے خلاف جا مشورو سے اسلام آباد کے لیے شروع کیا گیا احتجاجی کا رواں سکھر پہنچ گیاکارواں کے سکھر پہنچنے پر فشر فو ک فورم سکھر کے رہنما ؤں نے ان شرکاء کارواں کا شا ندار استقبال کیا کا رواں کی قیا دت پا کستان فشر فو ک فورم کے صدر سید محمد علی شاہ نے کی کا رواں کے شر کا ء نے ہا تھوں میں پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دریا ئے سندھ کا بہا ؤ بحال کرو دریا ئے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر بند کرو کے نعرے درج تھے اس مو قع پر فشر فوک فورم کے صدر سید محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ دریا ئے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر کسی صورت برادشت نہیں کریں گے کیو نکہ اسے ہم ٹیل والوں کے ساتھ زیا دتی سمجھتے ہیں اور یہ سندھ کو بنجر بنا نے کی کو ششہے انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کی وجہ سے دریا ئے سندھ میں پا نی کا بہاؤ کم ہو گیا جس کی وجہ سے سندھ کے بیشتر علا قوں میں پا نی تک پہنچ نہیں پا رہا ہے اور وہ علاقے بنجر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دریا ئے سندھ کا بہا ؤ بحال کرانے کے لیے ہم نے یہ کا روان جا مشورو سے شروع کیا ہے جو اسلام آباد میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گاسکھر میں کا روان کے شر کا ء نے ریلی بھی نکا لی اور نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :