نگران وزیراعظم کیلئے اپنانام تجویزکرنے پر نوازشریف کا مشکورہوں ،اگر نگران وزیراعظم بنایا گیا تو ملک میں صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بناوٴں گا ،بطورنگران وزیراعظم میری پہلی ترجیح امن و امان کا قیام ہوگا، عوامی تحریک کے چیئرمین رسول بخش پلیجو کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 7 مارچ 2013 20:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) عوامی تحریک کے چیئرمین رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپنانام تجویزکرنے پر نوازشریف کا مشکورہوں ،اگر نگران وزیراعظم بنایا گیا تو ملک میں صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بناوٴں گا ،بطورنگران وزیراعظم میری پہلی ترجیح امن و امان کا قیام ہوگا ۔وہ جمعرات کویہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم کیلئے تجویزکردہ شخصیات میں میرانام شامل کرکے مسلم لیگ (ن)نے مجھے عزت دی جس پر میں نوازشریف کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے نگران وزیراعظم بنایا گیا تو سب سے پہلے ملک میں امن و امان کا قیام کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کروں گا اور امن و امان کے سلسلے میں دیگر جماعتوں سے مشاورت بھی کی جائے گی تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بناوٴں گا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک کو معاشی تنزلی اور بدترین بدامنی کا سامنا ہے ۔