گورنر بلوچستان سے افغان سفیرکی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ،پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپناکرداراداکرتارہے گا، نواب ذوالفقار علی مگسی

جمعرات 7 مارچ 2013 20:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر محمد عمر داؤد زئی نے جمعرات کویہاں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے گورنربلوچستان نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے اوروہ برادرپڑوسی ملک میں قیام امن کیلئے اپناکرداراداکرتارہے گا۔اس موقع پرافغان سفیرنے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے مسائل مشترک ہیں جن سے مل کرنمٹناہوگا۔