فیصل آباد :بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں تک جا پہنچا

جمعہ 8 مارچ 2013 12:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2013ء) فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے شہری علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں تک جا پہنچا ہے،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق فیسکو کو اس وقت چھ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس میں اضافہ وہ رہا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کے مطابق اس قت مختف علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔