قطری فضائیہ کے وفد کا ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ،جہاز سازی اور دیگر شعبوں بارے بریفنگ

جمعہ 8 مارچ 2013 16:46

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء ) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے قطر کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل مبارک محمد الکومیت نے وفد کے ہمراہ جمعہ کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جس کے دوران وفد کو جہاز سازی اور دیگر شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے کمپلیکس کے مختلف حصے دیکھے اور جے ایف۔17 طیارہ کی تیاری کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس سے قبل قطر کے وفد نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ کیا جہاں وفد کو اکیڈمی کے تنظیمی اور تربیتی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے کالج آف فلائنگ ٹریننگ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اور فلائنگ انسٹرکٹر اسکول اور فلائنگ ٹریننگ ونگ کا بھی دورہ کیا۔